اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ ناکام رہا ہے، بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہتا ہے تو وہ اس بارے میں کوئی معاہدہ پیش کرے، بھارت سے تجارت کے تمام راستے کشمیر سے ہو کر جانے چاہیئں، دنیا بھر …
سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ ناکام رہا ہے، بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہتا ہے تو وہ اس بارے میں کوئی معاہدہ پیش کرے، بھارت سے تجارت کے تمام راستے کشمیر سے ہو کر جانے چاہیئں، دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ کل جماعتی کانفرنس میں وزیراعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں اس کی تشکیل کا مقصد اقوام یا معاشروں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خود ارادیت دیا جائے، اس لئے اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ کوئی عجوبہ نہیں، کشمیریوں کا یہ حق ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر اقوام متحدہ ناکام رہا ہے، پاکستان اس مسئلہ پر توجہ مرکوز رکھتا ہے، یہ ہمارا فرض ہے، بھارت سے ہونے والے شملہ یا دیگر معاہدے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، یہ اس کے چارٹر میں واضح ہے، کشمیر اگر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو بھارت ایسا ایسا معاہدہ کیوں اقوام متحدہ میں پیش نہیں کرتا، سلامتی کونسل کی 23 قراردادوں کے خلاف بھارت سمیت کسی ملک نے ووٹ نہیں دیا، یہ متفقہ قراردادیں ہیں، آج کانگریس بھی بھارت کی طاقت کے استعمال کی مخالفت کر رہی ہے۔








