کامیاب آپریشن کے بعد صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے افغان سپاہی کو افغانستان بھجوا دیا گیا ہے‘ آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سی ایم ایچ پشاور سے اپنڈکس کے کامیاب آپریشن کے بعد صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہونے والے افغان سپاہی نائیک حیدر کو طورخم خیبر ایجنسی کے ذریعے افغانستان بھجوا دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سپاہی نوا پاس باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی پوسٹ کے دوسری طرف افغان پوسٹ پر ڈیوٹی کے دوران 26 جولائی کو بیمار ہو گیا …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سی ایم ایچ پشاور سے اپنڈکس کے کامیاب آپریشن کے بعد صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہونے والے افغان سپاہی نائیک حیدر کو طورخم خیبر ایجنسی کے ذریعے افغانستان بھجوا دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سپاہی نوا پاس باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی پوسٹ کے دوسری طرف افغان پوسٹ پر ڈیوٹی کے دوران 26 جولائی کو بیمار ہو گیا تھا، اس نے طبی امداد کی درخواست کی تھی۔ ابتدائی طور پر اسے باجوڑ ایجنسی لے جایا گیا۔ بعد ازاں اسے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں اس کا اپنڈکس کا آپریشن کیا گیا، اسے انسانی بنیادوں پر مفت اور بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ صحت یاب ہونے پر سپاہی کو اٹینڈنٹس کے ہمراہ گھر بھجوا دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سپاہی نے مطلوبہ علاج معالجہ فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply