اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے حکم دیا ہے کہ فراڈ کے ذریعے کئی سرکاری افسران کو ایگزیکٹو اپارٹمنٹس کی بوگس الاٹمنٹ میں ملوث پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی فاﺅنڈیشن کے 4 افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جمعہ کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ بوگس اور فراڈ کے ذریعے کی گئی …
فراڈ کے ذریعے کئی سرکاری افسران کو ایگزیکٹو اپارٹمنٹس کی بوگس الاٹمنٹ میں ملوث پی ایچ اے ایف کے 4 افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے‘ بوگس اور فراڈ کے ذریعے کی گئی تمام الاٹمنٹس کالعدم قرار دی جائیں‘ وزیراعظم محمد نوازشریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے حکم دیا ہے کہ فراڈ کے ذریعے کئی سرکاری افسران کو ایگزیکٹو اپارٹمنٹس کی بوگس الاٹمنٹ میں ملوث پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی فاﺅنڈیشن کے 4 افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جمعہ کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ بوگس اور فراڈ کے ذریعے کی گئی تمام الاٹمنٹس کالعدم قرار دی جائیں۔ 29 جولائی کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس معاملے کی 16 جون 2016ءکو حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس میں کئی سرکاری افسران کو ایگزیکٹو اپارٹمنٹس کی پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی فاﺅنڈیشن کی جانب سے فراڈ کے ذریعے بوگس الاٹمنٹ کی گئی تھی باوجود اس کے کہ یہ افسران فاﺅنڈیشن کے رکن تھے نہ انہوں نے کسی الاٹمنٹ کیلئے کہا تھا، اس تحقیقاتی رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے اور اس رپورٹ کی سفارشات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے الاٹمنٹ کا سارے عمل کو فراڈ اور بوگس اور اسے کالعدم قرار دیا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کو حکم دیا ہے کہ مستقبل میں وہ اس سلسلے میں اشتہار کے ذریعے اپارٹمنٹس کی تمام تفصیلات، پلاٹوں اور تعمیر شدہ گھروں کی تفصیلات شائع کرے گی، اشتہار میں پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی فاﺅنڈیشن کے ممبر افسران کی اہلیت کا معیار مقرر ہوگا۔ وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس سے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں پی ایچ اے ایف کے تمام منصوبوں کے یکساں مواقعوں کیلئے جامع بائی لاز اور شفافیت کو یقینی بنائے۔








