وزیراعظم نواز شریف کا لنڈی کوتل میں باراتیوں کی بس کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے خیبر ایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل میں باراتیوں کی بس سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے خیبر ایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل میں باراتیوں کی بس سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر متعلقہ حکام کو بچ جانے والے افراد کیلئے امدادی کارروائیوں اور علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply