وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جائیداد کی قیمیت کی تعین کا نوٹیفیکیشن اب ایف بی آر کریگا،غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے دوسرے سال کیپیٹل گین ٹیکس 7.5فیصد جبکہ تیسرے سال 5فیصد رہے گا،2سال کا ہاکنگ مدت پانچ سال تک بڑھا دیا گیا ہے،بکنے والی جائیداد پر گین ٹیکس رواں سال 10فیصد برقرار رہے گا،جائیداد کے ڈی سی …

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جائیداد کی قیمیت کی تعین کا نوٹیفیکیشن اب ایف بی آر کریگا،غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے دوسرے سال کیپیٹل گین ٹیکس 7.5فیصد جبکہ تیسرے سال 5فیصد رہے گا،2سال کا ہاکنگ مدت پانچ سال تک بڑھا دیا گیا ہے،بکنے والی جائیداد پر گین ٹیکس رواں سال 10فیصد برقرار رہے گا،جائیداد کے ڈی سی ریٹ کا معاملہ طے ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایف بی آر میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جائیداد کی قیمت کے تعین کے حوالے سے امور زیر بحث لا ئے گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جائیداد کی قیمت کے تعین کا نوٹیفیکیشن اب ایف بی آر کریگا،تمام بڑے شہروں کیلئے قیمت کے تعین پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply