چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا شیندور فیسٹیول کے شرکاءسے خطاب

راولپنڈی ۔31جولائی (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ عوام اور افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کے ثمرات کے نتیجے میں آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہے ہں، آپریشن ضرب عضب اسی جذبے اور پختہ یقین کا تسلسل ہے ‘پائیدار امن کے حصول کے لئے ہمارا یہ سفر پورے ملک میں بھر پور عزم کے ساتھ جاری رہے گا ،اس …

راولپنڈی ۔31جولائی (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ عوام اور افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کے ثمرات کے نتیجے میں آج ہم پر امن فضا میں سانس لے رہے ہں، آپریشن ضرب عضب اسی جذبے اور پختہ یقین کا تسلسل ہے ‘پائیدار امن کے حصول کے لئے ہمارا یہ سفر پورے ملک میں بھر پور عزم کے ساتھ جاری رہے گا ،اس سفر میں کامیابی کا دار ومدار قوم کی مکمل حمایت اور بالخصوص نوجوان نسل کے کلیدی کردار پر منحصر ہے ‘ دہشت گردوں اور انکے مددگاروں پر زمین تنگ ہوچکی ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا پیارا وطن دنیا میں تعلیم و ترقی اور امن و سلامتی کی پہچان بنے گا، پاک فوج مادر وطن کے دفاع اور عوام کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ۔وہ اتوار کو شیندور فیسٹیول کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply