اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے راجہ فاروق حیدر خان کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ مبارکباد کے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کا بطور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر انتخاب ان پر قیادت اور قانون ساز اسمبلی …
سردار ایاز صادق اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی راجہ فاروق حیدر خان کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے راجہ فاروق حیدر خان کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ مبارکباد کے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کا بطور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر انتخاب ان پر قیادت اور قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کی منتخب قیادت اور اراکین قانون ساز اسمبلی جمہوریت اور اداروں کے استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے ۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے ان کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی ۔








