اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف (کل) پیر کو دنیا کے اہم ممالک میں تعنیات پاکستان کے سفیروں کی کانفرنس میں علاقائی اور عالمی امن کیلئے اپنا وسیع تر وژن پیش کریں گے جبکہ ملک کی تیز تر ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر دنیا کے اہم ممالک اور اقوام متحدہ سمیت اہم اداروں …
وزیراعظم نواز شریف (کل) سفیروں کی کانفرنس میں علاقائی اور عالمی امن کیلئے اپنا وسیع تر وژن پیش کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف (کل) پیر کو دنیا کے اہم ممالک میں تعنیات پاکستان کے سفیروں کی کانفرنس میں علاقائی اور عالمی امن کیلئے اپنا وسیع تر وژن پیش کریں گے جبکہ ملک کی تیز تر ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر دنیا کے اہم ممالک اور اقوام متحدہ سمیت اہم اداروں میں تعینات پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس آج پیر کو اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔وزیراعظم آفس میڈیا سنٹر کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کانفرنس کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف علاقائی استحکام اور ترقی کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے پیشرفت سے بھی شرکاءکو آگاہ کریں گے۔








