اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے علاج کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم ہاﺅس سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ حنیف محمد کے علاج میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے لیجنڈ کرکٹر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے …
لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے علاج کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی،وزیرا عظم محمد نواز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے علاج کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، وزیراعظم ہاﺅس سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ حنیف محمد کے علاج میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے لیجنڈ کرکٹر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور پاکستان کیلئے کرکٹ میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔








