عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پر خاموش ہے، ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) معروف تجزیہ کار ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرخاموش ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں اور اس وقت تک 60 کشمیری شہید اور 2 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر نام …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) معروف تجزیہ کار ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرخاموش ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں اور اس وقت تک 60 کشمیری شہید اور 2 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر نام نہاد بھارتی جمہوریت کے مظالم پر ہر کو ئی افسوس کر رہاہے تاہم عالمی برادری خاموش ہے۔ ڈاکٹر پرویز اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور بھارتی افواج کشمیریوں پر گولیاں چلانے کے ساتھ ساتھ انہیں گرفتار بھی کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاست دہشتگردی پر امریکا نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسلے کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply