وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال کا بین الاقوامی یوتھ کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ کامیاب انسان اندھیرے میں روشنی کی کرن تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وقت کی اہم ضرورت نوجوانوں میں لیڈرشپ سکلز پیدا کرنا ہے،علم و تحقیق کی روایت سے دوری مسلم دنیا کی زبوں حالی کی وجہ ہے،مستقبل میں جنگیں علم کے میدان میں لڑی جائیں گی،2013 ءکے مقابلہ میں آج …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ کامیاب انسان اندھیرے میں روشنی کی کرن تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وقت کی اہم ضرورت نوجوانوں میں لیڈرشپ سکلز پیدا کرنا ہے،علم و تحقیق کی روایت سے دوری مسلم دنیا کی زبوں حالی کی وجہ ہے،مستقبل میں جنگیں علم کے میدان میں لڑی جائیں گی،2013 ءکے مقابلہ میں آج کے پاکستان میں تبدیلی آئی ہے۔ پیرکو ان خیالات کا اظہار انہوںنے بین الاقوامی یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نوجوانوں کے اندر مایوسی ختم کر کے مثبت سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے،آج کا دور علمی انقلاب کا دور ہے جس سے معیشت مضبوط ہو سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت نوجوانوں میں لیڈرشپ سکلز پیدا کرنا ہے ،کامیاب انسان اندھیرے میں روشنی کی کرن تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،نوجوانوں کے اندر مایوسی ختم کر کے مثبت سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ آج کا دور علمی انقلاب کا دور ہے جس سے معیشت بڑی مضبوط ہو سکتی ہے،وسائل کم ہونے کے باوجود پاکستانی نوجوان بہتر کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply