انڈونیشیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے عہدیدار کی جیل میں قید ذوالفقار علی سے ملاقات

انڈونیشیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے عہدیدار کی جیل میں قید ذوالفقار علی سے ملاقات سفارتی عہدیدارچار گھنٹے تک ذوالفقار علی کے ساتھ رہے، اہل خانہ اور ڈاکٹر سے بھی ملاقات کی، ذوالفقار علی حوصلے میں دکھائی دیا، اس کی صحت کے مسائل پر مناسب توجہ دی جا رہی ہے،دفتر خارجہ سے جاری بیان اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پاکستانی سفارت خانہ …

انڈونیشیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے عہدیدار کی جیل میں قید ذوالفقار علی سے ملاقات
سفارتی عہدیدارچار گھنٹے تک ذوالفقار علی کے ساتھ رہے، اہل خانہ اور ڈاکٹر سے بھی ملاقات کی، ذوالفقار علی حوصلے میں دکھائی دیا، اس کی صحت کے مسائل پر مناسب توجہ دی جا رہی ہے،دفتر خارجہ سے جاری بیان
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پاکستانی سفارت خانہ کے ایک عہدیدار نے جیل میں اسیر پاکستانی قیدی ذوالفقار علی سے ملاقات کی اور بنیادی طور پر اس کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سفارتی عہدیدار تقریباً چار گھنٹے تک ذوالفقار علی کے ساتھ رہے، انہوں نے ذوالفقار کے اہل خانہ اور اس کے ڈاکٹر سے بھی ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ ذوالفقار علی حوصلے میں دکھائی دیا اور اس کی صحت کے مسائل پر مناسب توجہ دی جا رہی ہے۔ سفارت خانہ کے اہل کار کی ذوالفقار علی کے ساتھ تصاویر بھی اس کی حالت کی آئینہ دار ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply