مظفر آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے فیض آباد راولپنڈی میں رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی ۔ رئیس الاحرار کے مزار پہنچنے پر سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادرنے ارکان اسمبلی احمد رضا قادری اور اسد علیم شاہ کے ہمرا …
آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری

مزید خبریں
مظفر آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے فیض آباد راولپنڈی میں رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی ۔ رئیس الاحرار کے مزار پہنچنے پر سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادرنے ارکان اسمبلی احمد رضا قادری اور اسد علیم شاہ کے ہمرا ہ وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔رکن اسمبلی بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر آزاد جموں وکشمیر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور آزادکشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔بعد ازا ں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر میں ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز کرے گی جس کا ایجنڈا انصاف اور میرٹ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے ادارے کی تنظیم نو کی جائے گی ،ہم انتقام نہیں بلکہ شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں ۔








