راجہ فاروق حیدر جیسی صاف و شفاف قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر میں حقیقی خوشحالی اور ترقی کا سفر شروع کر دیا ہے،چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے راجہ فاروق حیدر کو وزیر اعظم آزادکشمیرکا منصب سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر جیسی صاف و شفاف قیادت کے زیر نگرانی مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر نے محمدنواز شریف کے وژن کے مطابق آزادکشمیر میں حقیقی خوشحالی اور تعمیر وترقی کے …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے راجہ فاروق حیدر کو وزیر اعظم آزادکشمیرکا منصب سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر جیسی صاف و شفاف قیادت کے زیر نگرانی مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر نے محمدنواز شریف کے وژن کے مطابق آزادکشمیر میں حقیقی خوشحالی اور تعمیر وترقی کے لیے اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔ پےر کو اپنے اےک بےان مےں انہوں نے کہا کہ ماضی کی بدانتظامی کا خاتمہ کرتے ہوئے آزادکشمیر میں صاف و شفاف نظام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور آزاد کشمیر کے وسائل صرف اور صرف آزاد کشمیر کی عوام پر خرچ کیے جائیں گے۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ آزادکشمیرکے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ سے کامیابی سے ہمکنار کیا اور اس بھاری مینڈیٹ کی صورت میں مسلم لیگ (ن) پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے اس بھر پور اعتماد کا جواب اپنی بھر پور کارکردگی سے دیکھائیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply