پشاور ۔یکم اگست ( اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ محمدآصف سے تفصیلی ملاقات کی ۔ملاقات میںخیبرپختونخوامیںجاری بجلی کے منصوبوںلوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی خواجہ محمدآصف نے انجینئرامیرمقام سے ملاقات کے دوران کہاکہ وزارت پانی وبجلی وزیراعظم کے ہدایات کے مطابق آپکی ہرتجویزاورسفارش پرمکمل عمل درآمدکی جائیگی،آپ اپنے سفارشات اورتجاویزباقاعدگی سے وزارت پانی وبجلی کوارسال کیاکریں۔وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف …
انجینئرامیرمقام کی خواجہ آصف سے ملاقات،خیبرپختونخوامیں جاری بجلی کے منصوبوں پرتبادلہ خیال

مزید خبریں
پشاور ۔یکم اگست ( اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ محمدآصف سے تفصیلی ملاقات کی ۔ملاقات میںخیبرپختونخوامیںجاری بجلی کے منصوبوںلوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی خواجہ محمدآصف نے انجینئرامیرمقام سے ملاقات کے دوران کہاکہ وزارت پانی وبجلی وزیراعظم کے ہدایات کے مطابق آپکی ہرتجویزاورسفارش پرمکمل عمل درآمدکی جائیگی،آپ اپنے سفارشات اورتجاویزباقاعدگی سے وزارت پانی وبجلی کوارسال کیاکریں۔وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے صوبہ خیبرپختونخواہ میںوفاقی محکموںکی نگرانی کی جوذمہ داری آپکوسپردکی ہے اس میںہم آپکابھرپورتعاون جاری رکھیںگے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوامیںبجلی کے منصوبوںپرکام تیزرفتاری سے جاری ہوتاکہ عوام کوجلدازجلدریلیف ملے۔اس موقع پرملک اور بالخصوص خیبرپختونخوامیںجاری سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔








