اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی نو منتخب حکومت کو ریاست کے امور کار بہتر بنانے کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ وہ بدھ کو یہاں آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ایوان وزیراعظم سے جاری پریس ریلیز کے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی نو منتخب حکومت کو ریاست کے امور کار بہتر بنانے کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ وہ بدھ کو یہاں آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ایوان وزیراعظم سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے راجہ فاروق حیدر خان کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نئی منتخب حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انتھک محنت کرے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ آزاد کشمیر کی عوام نے ہمارے منشور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اوراب یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی خدمت کریں۔ ترقیاتی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر موثر عملدرآمد اور ان کی تکمیل بروقت ہونی چاہیے تا کہ آزادکشمیر کے عوام ہمارے ترقیاتی ایجنڈے سے مستفید ہو سکیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام سرکاری شعبہ کے منصوبوں کی تکمیل میں میرٹ اور شفافیت کوملحوظ خاطر رکھا جائے۔ تمام ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا چاہیے۔








