کوئٹہ ۔ 4 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین جمعرات کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ پہنچنے پر صدر مملکت کا استقبال وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری اور کور کمانڈر بلوچستان جنرل عامر ریاض، صوبائی وزیر عبیداللہ بابر، صوبائی وزیر نواب محمد، صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی ، صوبائی مشیر محمد خان لہڑی، آئی جی پولیس احسن محبوب اور دیگر نے کیا۔ صدر مملکت گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراءسے ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما کرن حیدر بھی تھیں۔