امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا بیان

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئر کرائے گئے علاقے دہشتگرد نیٹ ورکس کے ہاتھ میں دوبارہ نہ چلے جائیں،گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف افغانستان کی سرحد کے ساتھ اپنے علاقے میں لاتعداد فوجی آپریشن کئے …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئر کرائے گئے علاقے دہشتگرد نیٹ ورکس کے ہاتھ میں دوبارہ نہ چلے جائیں،گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف افغانستان کی سرحد کے ساتھ اپنے علاقے میں لاتعداد فوجی آپریشن کئے جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور انکے ڈھانچے کو تباہ کیا گیا، آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان کو ہر قسم کے دہشتگردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اظہار امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے ان رپورٹس پر کیا جن میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت فنڈز جاری کرنے کیلئے سرٹیفکیٹ روک دیا ہے۔ اس مقصد کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ کے اجراءکیلئے امریکی وزیر دفاع سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں جو پاکستان اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات کو آگے برھانے کیلئے باہمی تعاون پر مبنی اقدامات میں سے ایک ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ان فنڈز کا امریکہ کی جانب سے پاکستان کو فراہمی دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات جو مشترکہ مفادات پر مبنی ہے کو یقینی بناتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply