پاکستان ون ڈے کپ کا فائنل جمعہ کوخیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائے گا

راولپنڈی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان ون ڈے کپ 2019 کا فیصلہ کن معرکہ جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی، میچ ڈے نائٹ ہوگا اور مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم سلمان بٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، خوشدل شاہ، …

راولپنڈی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان ون ڈے کپ 2019 کا فیصلہ کن معرکہ جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی، میچ ڈے نائٹ ہوگا اور مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ خیبر پختونخوا کی ٹیم سلمان بٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، خوشدل شاہ، محمد عرفان اور سہیل خان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا نے 2018 کے ایڈیشن میں بھی فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم اسے فیڈرل ایریاز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بلوچستان کی کپتانی کے فرائض اسد شفیق انجام دیں گے اور اسے عمر اکمل، فواد عالم اور اویس ضیاء کی خدمات حاصل ہوں گی، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Leave a Reply