آئی سی سی عالمی کپ 2019ءکی ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) آئی سی سی عالمی کپ 2019ءکی ٹرافی کی عالمی دورہ کے سلسلہ میں جمعرات کو اسلام آباد میں رونمائی کی گئی۔ ٹرافی کو کپتان سرفراز احمد نے اٹھا رکھا تھا۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے کہ عالمی کپ 2019ءمیں پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) آئی سی سی عالمی کپ 2019ءکی ٹرافی کی عالمی دورہ کے سلسلہ میں جمعرات کو اسلام آباد میں رونمائی کی گئی۔ ٹرافی کو کپتان سرفراز احمد نے اٹھا رکھا تھا۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے کہ عالمی کپ 2019ءمیں پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور اس ٹرافی کو پاکستان لانے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی عالمی کپ 2019ءکی ٹرافی پاکستان میں موجود ہے، یہ ایک اچھا اقدام ہے، اس سے لوگوں میں مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرافی کو پاکستان لانے کا مقصد اسے قومی ایونٹ کے طور پر پیش کرنا ہے کیونکہ یہ ٹرافی عام لوگوں کیلئے یادگار کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مڈل آرڈر بیٹسمین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا سے شکست کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے دوران بعض کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا کیونکہ وہ طویل عرصہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے گا اور اب بھی ورلڈکپ سے پہلے ہمیں مسلسل میچز کھیلنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، کسی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ سے نئے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں تاہم کھلاڑیوں کے کھیل کے بارے میں فیصلہ کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔ ٹرافی (آج) جمعہ کو سینٹورس اسلام آباد میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ ٹرافی لاہور اور کراچی بھی نمائش کیلئے لے جائی جائے گی۔

Leave a Reply