راولپنڈی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان ون ڈے کپ 2019 کے آخری لیگ میچ میں پنجاب نے سندھ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 296 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپنر خرم منظور نے 168 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں …
پاکستان ون ڈے کپ، پنجاب نے آخری لیگ میچ میں سندھ کو6 وکٹوں سے ہرا دیا، خرم منظور کی سنچری
راولپنڈی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) پاکستان ون ڈے کپ 2019 کے آخری لیگ میچ میں پنجاب نے سندھ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 296 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپنر خرم منظور نے 168 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے آخری لیگ میچ میں سندھ کے کپتان عمر گل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سندھ الیون نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے، عمر امین نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں چار چھکے شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں آصف علی 62، حماد اعظم 42 اور عمر صدیق 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پنجاب کی جانب سے سہیل تنویر اور فہد اقبال نے تین، تین جبکہ ولید احمد نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پنجاب نے ہدف اوپنر خرم منظور کی شاندار سنچری کی بدولت 38.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، خرم منظور نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 116 گیندوں پر 168 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 23 چوکے شامل تھے، سمیع اسلم 54 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، محمد الیاس نے دو وکٹیں حاصل کیں، خرم منظور کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔









