صدر مملکت ممنون حسین کا ممتاز اداکارہ شمیم آرا ءکے انتقال پرافسوس کا اظہار

343

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز اداکارہ شمیم آراءکے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی فن کے میدان میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شمیم آرا کی مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے۔