- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 5 اگست (اے پی پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے ‘جاپان کے سفیر ٹاڈامیچی یاماموتو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات کے دوران افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر خاص طور پر زور دینے کے ساتھ امن کے امکانات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=14392
- Advertisement -