وزیر مملکت زبیر عمر کا اراکین قومی اسمبلی دانیا عزیز اور طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت نجکاری کمیشن زبیر عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس تمام ثبوت اور تفصیلات کے ساتھ فائل کر دیا ہے۔ انہوں نے 1981سے لے کر 2015ءتک ٹیکس، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کو اپنے گوشواروں میں کم ظاہر کیا جبکہ آف شور کمپنی کو تین سال سے …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت نجکاری کمیشن زبیر عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس تمام ثبوت اور تفصیلات کے ساتھ فائل کر دیا ہے۔ انہوں نے 1981سے لے کر 2015ءتک ٹیکس، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کو اپنے گوشواروں میں کم ظاہر کیا جبکہ آف شور کمپنی کو تین سال سے چھپائے رکھا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر عمران کو سات اگست سے پہلے ان تمام چیزوں کا جواب دینا ہو گا۔ اراکین قومی اسمبلی دانیا عزیز اور طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس تمام ثبوت اور تفصیلات کے ساتھ ایک ریفرنس فائل کیا ہے جس میں عمران خان کے 1981ءسے لے کر 2015ءتک کے ٹیکس، منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کو اپنے گوشواروں میں کم ظاہر کرنا اور چھپایا گیا ہے۔

Leave a Reply