اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گلوبل کمپیٹیشن ریویو کی جانب سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو تھری سٹار ریٹنگ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسابقتی کمیشن کی عالمی سطح پر درجہ بندی میں بہتری مسابقت، شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے سے متعلق اس کی پالیسیوں پر عالمی اعتماد اور یقین کی عکاس ہے۔ جمعہ کو …

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گلوبل کمپیٹیشن ریویو کی جانب سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو تھری سٹار ریٹنگ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسابقتی کمیشن کی عالمی سطح پر درجہ بندی میں بہتری مسابقت، شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے سے متعلق اس کی پالیسیوں پر عالمی اعتماد اور یقین کی عکاس ہے۔ جمعہ کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن ودیعہ خلیل کے نام اپنے پیغام میں وزیر خزانہ نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران حاصل کی گئی اقتصادی کامیابیاں معاشی اصلاحات کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں جن کے نتیجہ میں ریگولیٹرز سمیت سرکاری شعبہ کے ادارے مضبوط ہوئے ہیں۔

Leave a Reply