اسلام آباد ۔ 06 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ریاستی جبر سے متاثرہ کشمیریوں کے علاج معالجے کیلئے انتظامات کا خواہاں ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خصوصی طور پر پیلٹ بندوقوں کے متاثرین کی آنکھوں کا دنیا میں کہیں بھی دستیاب طبی سہولیات کے ذریعے علاج کرانا چاہتا ہے ، وزیراعظم نے …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ریاستی جبر سے متاثرہ کشمیریوں کے علاج معالجے کیلئے انتظامات کا خواہاں ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خصوصی طور پر پیلٹ بندوقوں کے متاثرین کی آنکھوں کا دنیا میں کہیں بھی دستیاب طبی سہولیات کے ذریعے علاج کرانا چاہتا ہے ، وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرے تاکہ پاکستان مقبوضہ وادی میں حالیہ جاری انسانی بحران کے تناظر میں متاثرین کے علاج معالجہ کا اہتمام کرسکے ۔ہفتہ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کی شدت نے ہمیں مجبور کر دیا ہے کہ ہم متاثرین کے علاج معالجے کیلئے فوری طور پر اپنے مادی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لا ئیں، انہوں نے کہاکہ ظلم کی حد یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے افراد اوراداروں کو بھی متاثرین کے مناسب علاج معالجے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔








