اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں اور عوامی اجتماعات کے دوران تقاریر میں دوسروں کی کردار کشی اور الزام تراشی کا نیا کلچر متعارف کرایا ہے، جلسوں میںجتنی مہذب زبان وہ استعمال کرتے رہے ہیںاس سے سب واقف ہیں ، سیاستدانوں کو چاہیئے کہ ایک دوسرے کے موقف اور عزت نفس …
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنوں اور عوامی اجتماعات کے دوران تقاریر میں دوسروں کی کردار کشی اور الزام تراشی کا نیا کلچر متعارف کرایا ہے، جلسوں میںجتنی مہذب زبان وہ استعمال کرتے رہے ہیںاس سے سب واقف ہیں ، سیاستدانوں کو چاہیئے کہ ایک دوسرے کے موقف اور عزت نفس کا لحاظ کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے خلاف عائد کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حکومتیں قائم ہیں اور یہ ایک عام تاثر ہے کہ خیبرپختونخواکی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے ہمیں یہ فیصلہ2018ءکے عام انتخابات میں عوام پر چھوڑنا چاہیئے اورعوام ہی فیصلہ کریں گے کہ کس نے ان کیلئے کام کیا اور کون کرپشن میں ملوث تھا۔








