اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے سٹیٹ لائف کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار مزید شہروں تک وسیع کیا جائے تاکہ علاج کی سہولیات ملک کے طول و عرض میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائی جا سکیں، لوگوں تک ہیلتھ انشورنس کارڈز کی ترسیل کے کام میں مزید تیزی لائی …
سٹیٹ لائف کارپوریشن کو ہدایت کر دی ہے کہ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار مزید شہروں تک وسیع کیا جائے،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے سٹیٹ لائف کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار مزید شہروں تک وسیع کیا جائے تاکہ علاج کی سہولیات ملک کے طول و عرض میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائی جا سکیں، لوگوں تک ہیلتھ انشورنس کارڈز کی ترسیل کے کام میں مزید تیزی لائی جائے، ہیلتھ انشورنس پروگرام کی مستند مانیٹرنگ کیلئے نادرا کی خدمات حاصل کی جائیں اور معلومات کو جدید آئی ٹی سسٹم سے منسلک کیا جائے تاکہ تما م اداروں کو فوری معلومات حاصل ہوں اور ان میں یکسانیت ہو۔








