اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ترقی کے دشمنوں کی احتجاجی تحریک ایک بار پھر ناکامی کا شکار ہو گی ۔ افسوس اس امر کا ہے کہ تحریک انصاف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور پھر سے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کر لیا …
تحریک انصاف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، پھر سے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کر لیا ہے،چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ترقی کے دشمنوں کی احتجاجی تحریک ایک بار پھر ناکامی کا شکار ہو گی ۔ افسوس اس امر کا ہے کہ تحریک انصاف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور پھر سے ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ضمنی انتخابات اور آزادکشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی بد ترین شکست نے عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت کا پول کھول دیا ہے اور یہ انتخابات عمران خان کی دھرنا اور احتجاج سیاست کے خلاف ایک ریفرنڈم ثابت ہوئے ہیں








