چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کی ہدایت

راولپنڈی ۔ 8 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کی ہدایت دیدی، تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ وہ پیر کو کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان، کمانڈر سدر کمانڈ بھی اجلاس میں موجود …

راولپنڈی ۔ 8 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن کی ہدایت دیدی، تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ وہ پیر کو کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان، کمانڈر سدر کمانڈ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ آرمی چیف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کیا ہے اب دہشت گردوں نے بلوچستان کا رخ کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply