اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی پارلیمانوں کے مابین وسیع بنیادوں پر تعلقات علا قائی چیلنجز کو حل کرنے میں کلیدی کردار اد ا کر سکتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں جو باہمی اعتماد اور دوستی کی بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی …
سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی امریکی کانگریس کے رکن کرسپ سٹیوارٹ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی پارلیمانوں کے مابین وسیع بنیادوں پر تعلقات علا قائی چیلنجز کو حل کرنے میں کلیدی کردار اد ا کر سکتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات موجود ہیں جو باہمی اعتماد اور دوستی کی بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی کانگریس کے رکن کرسپ سٹیوارٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہنوں نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان سے ملا قات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے۔ سپیکر نے پاک۔امریکہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ابتدا ہی سے پاکستان کی سماجی، معاشی اور افرادی قوت کی تر قی میں شر اکت دار کا کردار ادا کیا ہے۔








