اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف بھرپور نتائج کے حصول کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں، صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان موثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں داخلی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس …
وزیراعظم محمد نوازشریف کا داخلی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف بھرپور نتائج کے حصول کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں، صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان موثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں داخلی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کس طرح دہشت گرد تنظیمیں آسان اہداف پر حملہ کر رہی ہیں۔








