پیرس ۔ 21 مئی (اے پی پی) فرانسیسی حکام نے معروف سیاحتی مرکز ایفل ٹاور کو نا معلوم شخص کی جانب سے سر کرنے کی کوشش کے بعد اسے بند کر دیا۔پیرس کے قلب میں واقع سیاحتی وثقافتی مرکز کے میڈیا سینٹر کے اعلان کے مطابق مقامی وقت بعداز دوپہر ایک نامعلوم شخص نے اس بلند ٹاور پر چڑھنے کی کوشش کی۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ نامعلوم شخص …
فرانس کا ایفل ٹاور غیرمعینہ مدت تک سیاحوں کے لئے بند

مزید خبریں
پیرس ۔ 21 مئی (اے پی پی) فرانسیسی حکام نے معروف سیاحتی مرکز ایفل ٹاور کو نا معلوم شخص کی جانب سے سر کرنے کی کوشش کے بعد اسے بند کر دیا۔پیرس کے قلب میں واقع سیاحتی وثقافتی مرکز کے میڈیا سینٹر کے اعلان کے مطابق مقامی وقت بعداز دوپہر ایک نامعلوم شخص نے اس بلند ٹاور پر چڑھنے کی کوشش کی۔تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ نامعلوم شخص ٹاور پر بہت بلندی تک کیسے پہنچ گیا بعد ازاں اسے نیچے اتارنے کے لئے کارروائی کی گئی۔پیرس پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ عملے میں بلندی پر کارروائی کے لئے خصوصی طور پر تربیت یافتہ اہلکار نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹاور پر چڑھنے والے شخص سے مذاکرات شروع کئے، تاہم وہ بلند ٹاور کو خطرناک زاویئے سے سر کرنے کی وجوہات بتانے کو تیار نہیں۔حکام نے اس واقعے سے متعلق مزید کوئی تفصیل اور نہ ہی یہ بتایا کہ ایفل ٹاور کب سیاحوں کے لئے دوبارہ کھلے گا۔ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ایفل ٹاور پر چڑھنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ 2015ءمیں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اتھلیٹ جیمز کنگسٹن نے کیمروں کی آنکھ سے بچتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے بغیر ایفل ٹاور کوسر کرنے کی کوشش کی تھی۔








