اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) فرانس، چین، ترکی، جاپان اور ایران نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں 70 افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔ ان ممالک کی حکومتوں نے قیمتوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے …
فرانس، چین، ترکی، جاپان اور ایران کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) فرانس، چین، ترکی، جاپان اور ایران نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں 70 افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔ ان ممالک کی حکومتوں نے قیمتوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر فرانکوئس ہالینڈی نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نائب ترجمان نے کہا کہ فرانس اس بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتا ہے جس میں کوئٹہ کے سول ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان ہوا چن ینگ نے کوئٹہ واقعہ کی شدید مذمت کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔








