جنیوا ۔ 22 مئی (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی پامالیوں پراسرائیلکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایمنسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 1948ءکے …
اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی پامالیوں کا مرتکب ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید خبریں
جنیوا ۔ 22 مئی (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی پامالیوں پراسرائیلکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایمنسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 1948ءکے بعد گھروں سے زبردستی نکالے گئے فلسطینیوں کی آبادکاری کے معاملے میں عالمی برادری بالخصوص اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ایمنسٹی کی طرف سے یہ بیان فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام ‘یوم النکبہ’ کے 71 سال پورے ہونے کی مناسبت سے جاری کیا گیا۔ ایمنسٹی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی 70 سال پرانی تاریخ اور اس کے واقعات انتہائی شرمناک اور المناک ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی اراضی کے اندر، اردن، لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی بحالی اور آباد کاری اسرائیلی ریاست کی ذمہ داری تھی مگر اسرائیل پناہ گزینوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔








