ٹوکیو ۔ 22 مئی (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے نے وزراءکو ہدایت کی ہے کہ سکول جانے والے بچوں کے تحفظ کے لئے روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جائے اور حادثات کی روک تھام کے لئے گاڑیوں میں خودکار بریکنگ سسٹم ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات حادثات میں بچوں کی ہلاکت اور بڑی عمر کے افراد کی غیر محتاط ڈرائیونگ کے پیش نظر …
سکول جانے والے بچوں کے تحفظ کےلئے روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جائے، جاپانی وزیر اعظم

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 22 مئی (اے پی پی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے نے وزراءکو ہدایت کی ہے کہ سکول جانے والے بچوں کے تحفظ کے لئے روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جائے اور حادثات کی روک تھام کے لئے گاڑیوں میں خودکار بریکنگ سسٹم ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات حادثات میں بچوں کی ہلاکت اور بڑی عمر کے افراد کی غیر محتاط ڈرائیونگ کے پیش نظر تعلیم ،بہبود اور داخلہ وزارتوں کے وزراءاور سربراہوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کے لئے م¶ثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہ کہاجاپان جدید شاہراتی نظام سے جڑا ہوا ہے مصروف ترین زندگی میں ہمیں ہر لمحہ اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں دو گاڑیوں کے تصادم میں سڑک کے کنارے پیدل چلنے والے دو بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ گزشتہ ماہ 87 سالہ ڈرائیور نے تیز رفتار ڈرائیونگ کرتے ہوئے سکول جانے والی تین سالہ بچی کو کچل دیا تھا۔








