وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ایف بی آر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امپورٹ فارم موڈیول سے متعلق ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کے مابین مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کو تاریخی قرار دیا ہے جس سے ملک کو فائدہ ہو گا اور محصولات میں اضافہ کے ساتھ درآمدی تاجر بھی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امپورٹ فارم موڈیول سے متعلق ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کے مابین مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کو تاریخی قرار دیا ہے جس سے ملک کو فائدہ ہو گا اور محصولات میں اضافہ کے ساتھ درآمدی تاجر بھی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر خان، ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد خان، گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا، ممبر کسٹم ناصر مسرور احمد اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جب حکومت نے 2013ءمیں اقتدار سنبھالا تو معاشی صورتحال ابتر تھی اور عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ تجارت کیلئے تیار نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اصلاحات متعارف کرائیں جس سے معاشی استحکام آیا۔ انہون نے کہا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ عالمی مالیاتی فنڈ کی تکمیل کی، ہم نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، اب ہماری توجہ ملک کی اقتصادی خوشحالی کیلئے معاشی ترقی میں اضافہ پر مرکوز ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply