آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی کوریا کے سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان اور کوریا نے دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کو یہاں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے کوریا کے سفیر ڈونگ جوشو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان اور کوریا نے دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کو یہاں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے کوریا کے سفیر ڈونگ جوشو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کوریا کے پاکستان کےلئے نئے تعینات ہونے والے سفیر ڈونگ جو شو کا خیر مقدم کیا ۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بتا یا کہ ماضی کی حکومت کے دور میں دہشت گردی کے واقعات اور اس میں قیمیتی جانوں کا زیادہ نقصان ہوا ہے لیکن موجودہ حکومت کے دور میں شروع ہونے والے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اور کامیاب آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔ دونوں ممالک نے بیرونی سرمایہ کاری‘ آئی ٹی اور ہیوی انڈسٹری کے شعبہ میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply