اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ترکی سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے اب تک 100 مشاق طیارے لینے کے آرڈز موصول ہو چکے ہیں‘ پاکستان میں تیار ہونے والے اسلحے کی کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجارت نہیں ہو رہی، غیر ریاستی عناصر کے پاس موجود اسلحہ دوسرے ممالک کا تیار کردہ ہے‘ پی او …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے اجلاس میں اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ترکی سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے اب تک 100 مشاق طیارے لینے کے آرڈز موصول ہو چکے ہیں‘ پاکستان میں تیار ہونے والے اسلحے کی کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجارت نہیں ہو رہی، غیر ریاستی عناصر کے پاس موجود اسلحہ دوسرے ممالک کا تیار کردہ ہے‘ پی او ایف میں تیار ہونے والا اسلحہ قواعد و ضوابط پورے ہونے کے بعد دیا جاتا ہے جس کا غلط استعمال ناممکن ہے‘ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز میں تیار ہونے والے جدید چھوٹے ہتیھاروں کی برآمدات 20 ملین سے بڑھا کر 100 ملین تک لے گئے ہیں‘ رواں سال 150 ملین کے ہیتھاروں کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے 100 فیصد‘ صوبائی حکومتیں اور صوبائی ادارے 80 فیصد اسلحہ پی او ایف سے حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے اجلاس میں کہی۔








