خادم الحرمین الشریفین نے واجبات ادا کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات پہنچانے کا جوحکم دیا ہے اسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، سفیر پاکستان منظور الحق

ریاض ۔ 9 اگست (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تارکین وطن کے حقوق کیلئے کئے جانے اقدامات کو سعودی عرب میں پاکستانیوں اور دیگر اقوام کے تارکین وطن نے بے حد سراہا ہے۔ سفیر پاکستان منظور الحق نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین اور انکی حکومت کیلئے ممکن ہی نہ تھا کہ اپنے ملک میں پیدا شدہ صورتحال میں کسی مظلوم کی …

ریاض ۔ 9 اگست (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تارکین وطن کے حقوق کیلئے کئے جانے اقدامات کو سعودی عرب میں پاکستانیوں اور دیگر اقوام کے تارکین وطن نے بے حد سراہا ہے۔ سفیر پاکستان منظور الحق نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین اور انکی حکومت کیلئے ممکن ہی نہ تھا کہ اپنے ملک میں پیدا شدہ صورتحال میں کسی مظلوم کی فریاد نہ سنیں ، خادم الحرمین الشریفین اور سعودی حکومت ہمیشہ سعودیوں اور یہاں کام کرنے والے دیگر ممالک کے افراد جو سعودی صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیںانکے حقوق کا بھرپور خیال کرتے ہیں، کچھ تعمیراتی اداروں کی جانب سے حال ہی پید ا کی جانے والی صورتحال میںخادم الحرمین الشریفین نے تمام متعلقہ اداروں کو غیرملکی کارکنوں کے تمام تر واجبات ادا کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات پہنچانے کاحکم دیا ہے جو ایک ایسا اقدام ہے جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔

Leave a Reply