وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں اور اہم اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد پوری قوم نے …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں اور اہم اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے ان واقعات کی سختی سے مذمت کی، آج بھی پوری قوم دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے متحد ہے اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے جو دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں ہمیں کافی حد تک کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آج ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے سے زیادہ متحرک ہیں اور ملک میں امن و امان کی بہتر صورت حال کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ سانحہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply