حکومت پرامید ہے کہ 2018ءتک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا،وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پرامید ہے کہ 2018ءتک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں اورگیس، کوئلے اور …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پرامید ہے کہ 2018ءتک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں اورگیس، کوئلے اور پانی سے بجلی بنائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے یہ ہدف مقرر کر رکھا ہے کہ 2018ءتک ملک سے بجلی بحران کا خاتمہ کرنا ہے اسی لیے وہ توانائی کے ان منصوبوں کی خود نگرانی بھی کر رہے ہیںاور اس حوالے سے ریویو کے لیے گذشتہ دو اڑھائی سالوں میں کوئی تیس کے لگ بھگ میٹنگز بھی ہو چکی ہیں جن میں وزیراعظم محمد نواز شریف کو ان منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جاتی ہے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انشااللہ ہمارے ہدف کے مطابق 2018ءتک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اور ملک بھر میں صارفین کو بجلی وافر مقدار میں فراہم کی جائے گی

مزید خبریں

Leave a Reply