وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹر ویو

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دنیا کے نقشے پر پاکستان ابھرتی ہوئی معشیت قرار دیا گیا ہے ‘چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مکمل ہونے سے پاکستان معاشی طور پر مزید مستحکم ہوجائے گا ‘روزگار کے نئے مواقعے ملیں گے اور ملک میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہونگے ۔وہ منگل کو …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دنیا کے نقشے پر پاکستان ابھرتی ہوئی معشیت قرار دیا گیا ہے ‘چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مکمل ہونے سے پاکستان معاشی طور پر مزید مستحکم ہوجائے گا ‘روزگار کے نئے مواقعے ملیں گے اور ملک میں تعمیر و ترقی کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہونگے ۔وہ منگل کو یہاں ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹر ویو دے رہے تھے ۔وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ وورکس اکرم خان درانی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مکمل ہونے اور کامیابی کے لئے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر یہ جانتے ہیں کہ سی پیک خطے میں ایک گیم چینجر ہے جو پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اسی لئے وہ عناصر ریاست کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک میں امن کے قیام کے لئے بہت کام کررہی ہے ‘آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بہت سی قربانیاں دیکر امن قائم کیا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply