وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات احسن اقبا ل کا پاک افغان سنٹرل ایشین ریپبلکن سٹیٹس ٹریڈ ایگزیبیشن اینڈ سمٹ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات احسن اقبا ل نے کہاہے کہ علاقائی تعاون معاشی ترقی کا اہم ستون ہے ، ملکی ترقی کے لئے نجی شعبے کو آنا ہو گا ،حکومت کاکام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ، پاکستان اب استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں د …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات احسن اقبا ل نے کہاہے کہ علاقائی تعاون معاشی ترقی کا اہم ستون ہے ، ملکی ترقی کے لئے نجی شعبے کو آنا ہو گا ،حکومت کاکام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ، پاکستان اب استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں د یں گے ،سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان وسطی ایشیا سے تجارتی تعلقات بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ،پاکستان اب ابھرتی ہوئی طاقت بن رہا ہے اور اس ترقی کو زائل نہیں ہونے دیں گے ۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاک افغان سنٹرل ایشین ریپبلکن سٹیٹس ٹریڈ ایگزیبیشن اینڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ دور میں وہی ملک زیادہ بہتر جانے جاتے ہیں جن کی معاشی صورتحال مستحکم ہیں ، معاشی میدان میں ا صلاحات کی بدولت عالمی دنیا میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے ،حکومت کی پوری توجہ معیشت کی بہتری پر ہے۔

Leave a Reply