وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے ایئر پورٹ پر امریکی شہری میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کیلئے ایک لاکھ روپے نقد انعام

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایئر پورٹ پر امریکی شہری میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیاہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فہد قیوم کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا اورانہیں تعریفی سند سے بھی نوازا۔ …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایئر پورٹ پر امریکی شہری میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیاہے ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے فہد قیوم کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا اورانہیں تعریفی سند سے بھی نوازا۔ فہد قیوم نے بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری کو امیگریشن کی اجازت دیے جانے کی نشاندہی کی تھی۔وزیر داخلہ نے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کی فرض شناسی اور کارکردگی کو سراہا۔

Leave a Reply