وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ ہمارا ماضی ،حال ہی نہیں بلکہ مستقبل ہیں، علامہ محمد اقبالؒ اور قائداعظم ؒ لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں تاہم ان کی سوچ اور فکر و عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روزایوان …

لاہور ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ ہمارا ماضی ،حال ہی نہیں بلکہ مستقبل ہیں، علامہ محمد اقبالؒ اور قائداعظم ؒ لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں تاہم ان کی سوچ اور فکر و عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روزایوان اقبال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ قومی شخصیات اور قومی ورثہ کی دیکھ بھال و معاملات کے تمام تر اختیارات 18 ویں ترمیم کے بعد متعلقہ صوبائی حکومتوں کو دیئے گئے تھے ،اب وہ تمام اختیارات دوبارہ وفاقی حکومت کی تحویل میںواپس لانے کیلئے سوچ بچار ہور ہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ اور دوسری قومی شخصیات کے فرمودات کو نظر انداز نہیں کیا گیا بلکہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ اور قائداعظم ؒ لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں تاہم ان کی سوچ اور فکر و عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply