اسلام آباد ۔ 10 اگست(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے‘ قومی سلامتی کے حوالے سے اجلاس جاری ہے جس کے اختتام پر ایوان کو تفصیلات سے آگاہ کروں گا تاہم دہشتگردی کے واقعات میں بتدریج کمی ہو رہی ہے‘ رواں سال پہلے آٹھ ماہ میں کل 171 واقعات پیش آئے ہیں‘ …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست(اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے‘ قومی سلامتی کے حوالے سے اجلاس جاری ہے جس کے اختتام پر ایوان کو تفصیلات سے آگاہ کروں گا تاہم دہشتگردی کے واقعات میں بتدریج کمی ہو رہی ہے‘ رواں سال پہلے آٹھ ماہ میں کل 171 واقعات پیش آئے ہیں‘ ہم ان واقعات کو صفر تک لانا چاہتے ہیں‘ سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی ایجنسیوں کے حوالے سے ایوان میں ہونے والی تقریر قابل مذمت ہے‘ اگر وہ ایجنسیوں کے کردار کے اس قدر خلاف ہیں تو ان کی آواز را اور دیگر غیر ملکی ایجنسیوں کے خلاف بھی اٹھنی چاہیے تھی‘ یہ وقت سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی ایجنسیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں‘ اگر ہمارا اتفاق و اتحاد اسی طرح قائم رہا تو ہم کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔








