پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے، حکومت پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کے اثرات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ بدھ کو ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلان گوان …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے، حکومت پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کے اثرات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ بدھ کو ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلان گوان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور کا علاقائی تناظر میں جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق جامع حکمت عملی میں مطابقت پذیری اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی لانے سے متعلق طریقے اور راستے تجویز کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام، موسمیاتی تبدیلی ایکٹ، گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کا قیام اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قومی پالیسی کی تیاری شامل ہیں۔

Leave a Reply