کسانوں کی بہتری اور فلاح وبہبود کیلئے انتھک محنت سے کام کررہے ہیں،یہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے سپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی کو رواں سال گندم کی خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کے مابین پاسکو کی طرف سے باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم پر غوروخوض اور جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یہ معاملہ قومی اسمبلی کے …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے سپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی کو رواں سال گندم کی خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کے مابین پاسکو کی طرف سے باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم پر غوروخوض اور جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یہ معاملہ قومی اسمبلی کے ایوان میں اٹھایا گیا تھا جہاں چند ارکان قومی اسمبلی نے باردانہ کی تقسیم میں بے ضابطگیوں کی شکایت کی تھی۔ پاسکو وفاقی ادارہ ہے جوکہ وفاقی حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری کرنے کا ذمہ دار ہے۔ پاسکو کے منیجنگ ڈائرےکٹر نے اجلاس میں موجود کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ کاشتکاروں کے مفاد میں تمام تر عمل کو شفاف بنانے میں ہر ممکن احتیاط کی گئی تھی اور جہاں کہیں بھی طے شدہ عمل اور طریقہ کار سے ہٹ کر کام کرنے کی اطلاعات ملیں ان معاملات کی فوری تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

Leave a Reply