اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں فوجی جوانوں کی قربانیاں ملک اور قوم کیلئے قابل رشک ہیں، آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے بغیر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا خواب …
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں فوجی جوانوں کی قربانیاں ملک اور قوم کیلئے قابل رشک ہیں، آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے بغیر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک حکومت اور قوم کی جنگ جاری رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اس دوران قربانیاں دینے والے فوجی جوانوں کی خدمات قابل ستائش ہیں قوم کیلئے جوانوں کی قربانیاں قابل رشک ہیں۔








